عابد مارکیٹ کے تاجروں کی کسٹمز حکام کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

لاہور (کامرس رپورٹر) عابد مارکیٹ کے تاجروں نے کسٹمز حکام کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور عابد مارکیٹ میں ہڑتال کی صدر عابد مارکیٹ میاں طارق فیروز نے کہا کہ  9 مارچ (پیر) کو کلکٹر کسٹمز لاہور سے مذاکرات ہو رہے ہیں اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو پھر پورے لاہور میں شٹر ڈائون ہڑتال کیجائے گی۔