سرمایہ کاری میں 29ارب83کروڑ روپے کی کمی

سرمایہ کاری میں 29ارب83کروڑ روپے کی کمی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران محدود مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 368.53 پوائنٹس کمی پر 33400اور 33300 کی نفسیاتی حدوں سے گر کر 33263.68پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران ایم سی بی بینک کے ایف ٹی ایس ای انڈیکس سے انخلاءکی افواہیں ‘ غیرملکی ومقامی سرمایہ کا انخلاع کمپنیوں کے منافع میں غیر معمولی تاخیر اور کئی منفی عوامل کی بناءپر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے 9لاکھ 2 ہزار 466ڈالر سرمایہ نکال لیا جس میں کاروبار مندی کے نذر ہوگیا جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 368.53پوائنٹس کمی پر 33263.66 کی نچلی سطح پر آگیا۔بازار حصص کے ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے سیاسی حالات میں بہتری اورکمپنیوں کے منافع میں اچھا منافع متوقع ہونے پرکاروبار میں تیزی کا امکان ہے۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 29ارب 83کروڑ 48لاکھ 83ہزار476روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر 51 ارب98کروڑ 25لاکھ 14 ہزار 205 روپے رہ گئی ہفتے کے دوران قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ پر ایکسائڈ پاک کے حصص سرفہرست رہے ۔