ایک ہفتہ کے دوران کئی سبزیاں‘ پھل مہنگے‘ چکن اور انڈوں کے ریٹ بھی بڑھ گئے

ایک ہفتہ کے دوران کئی سبزیاں‘ پھل مہنگے‘ چکن اور انڈوں کے ریٹ بھی بڑھ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ایک ہفتہ کے دوران 24 سبزیوں کی قیمتوں میں 2 سے 32 روپے جبکہ 17 پھلوں کی قیمتوں میں 9 روپے، ایک کلو برائلر کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا۔ تفصیلات  پیاز  22، ٹماٹر 43، ادرک تھائی لینڈ116، پالک  20، بینگن 42، کھیرا 32، کریلے 141، ٹینڈیاں 26، لیموں چائنہ69، کچنار  200، پھول گوبھی 27، گھیا کدو55 ، بھنڈی 120 ،  مونگرے  36، میتھی 15، گاجر  18، لہسن انڈیا 116، ساگ 32، سبز مرچ فارمی 79، سبز مرچ دیسی 106، شملہ مرچ 40، مولی 11 اور شلجم11 روپے کلو فروخت ہوئے ۔ سیب ایرانی  85، سیب سفید  53، سیب امری 69 روپے کلو، انار بدانہ 250، انارقندھاری 200 ، کینو اول درجن 90، مالٹا  69 ، مالٹا  شکری 120 روپے درجن، گریپ فروٹ   25  روپے عدد ، ناریل  عدد  136  روپے عدد ، امرود  اوّل64 روپے کلو، کیلا اول  64روپے درجن، خربوزہ  69 روپے کلو، چیکو 96، مسمی   126 روپے درجن،  پپیتا  88 روپے کلو ہو گیا،  برائلر گوشت 162 روپے کلو ، فارمی انڈوں کی قیمت 78روپے  درجن ہوگئی۔