اسلام آباد میں سارک چیمبرز کے ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد میں سارک چیمبرز کے ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل

کراچی(کامرس رپورٹر)اسلام آباد میں سارک چیمبر آف کا مرس کے ہیڈ کوارٹرز کی کثیرالمنزلہ جدید عمارت کی تعمیر کا منصوبہ آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ سارک چیمبر کے نائب صدراور فیڈریشن کے یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 4/10 میں یہ 21ویں صدی کا آرٹ کاشاہکار عمارت 128فٹ بلند ہوگی۔ تہہ خانہ‘ میزی نائن کے علاوہ 9فلور پر مشتمل ہوگی اور اس عمارت کا اندرونی رقبہ ایک لاکھ 60ہزار مربع فٹ ہوگا جبکہ 9ویں منزل پر جدید آڈیٹوریم قائم کیاجائے گا اورتہہ خانہ میں دنیا کی جدید ترین کار پارکنگ بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ عمارت ‘توانائی کی بچت‘ سیکورٹی کے جدید نظام سے بھی لیس ہوگی۔