کسانوں کو تصدیق شدہ اور معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے: ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

کسانوں کو تصدیق شدہ اور معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے: ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

لاہور (پ ر) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کی ہدایت پر کسانوں کو گندم اور دیگر زرعی اجناس کے تصدیق شدہ معیاری بیجوں کی ہر صورت بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال اور ساہیوال پلانٹس پر گندم کی پروسیسنگ کے افتتاح کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند سال میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو تمام زرعی اجناس کے معیاری بیج فراہم کرے گا۔ پروسیسنگ پلانٹس کو جدید خطوط پر چلایا جا رہا ہے۔ اور ان کی اپ گریڈیشن کے لئے چین اور ڈنمارک کے حکومت کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن تمام زرعی اجناس کے زیادہ سے زیادہ بیج فراہم کر سکے۔