پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی سازش دم توڑ گئی: زبیر شاکر

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ چودھری محمد زبیر شاکر باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے سے بھارت کی مذموم سازشیں دم توڑ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔