رمضان کی آمد، اتوار بازاروں میں اشیاء خوردونوش مہنگی، معیاری سبزیاں، پھل غائب

رمضان کی آمد، اتوار بازاروں میں اشیاء خوردونوش مہنگی، معیاری سبزیاں، پھل غائب

لاہور (خبر نگار) رمضان المبارک سے پہلے ہی مافیا نے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اتوار بازاروں میں پھلوں کا معیار بہتر نہیں تھا اور اے کیٹیگری کے پھل دستیاب نہیں تھے۔ ضلعی اور ٹاؤن انتظامیہ کے افسر بھی غائب تھے۔ اتوار بازاروں میں آلو بخارہ سپیشل 30 روپے اضافے سے 200‘ خوبانی سفید 10 روپے اضافے سے 160‘ خوبانی پیلی 4 روپے اضافے سے 82‘ آلو بخارہ دوم 132‘ خربوزہ 50‘ پپیتا 110‘ چیکو 83‘ فالسہ 140‘ کیلا اول86‘ کیلا دوم 62‘ سیب میدانی 102‘ کالا کولو پاکستانی 162‘ کالا کولو ایرانی 150‘ سیب سفید 90‘ سیب امری 85‘ ‘ آڑو دوم 72‘ آم سندھڑی 90‘ آم سہارنی 71‘ آم دوسہری 100‘ آم انورٹول 112‘ آم دیسی 43‘ آم چونسہ 100‘ الیچی 194‘ انگور کالا 170‘ تربوز 18 روپے کلو ہو گیا۔ پیاز 3 روپے اضافہ سے 41‘ آلو ایک روپے اضافہ سے 24‘ ٹماٹر 2 روپے اضافہ سے 34‘ لہسن دیسی 90‘ لہسن چائنہ 5 روپے اضافہ سے 130‘ ادرک سنگاپور 25 روپے اضافہ سے 170‘ ادرک چائنہ 45 روپے اضافہ سے 230‘ پالک 11‘ بینگن 17‘ کھیرا فارمی 10‘ کھیرا دیسی 725‘ کریلے فارمی 14‘ کریلے دیسی 30‘ ٹینڈے دیسی 35‘ بند گوبھی 25‘ پھول گوبھی43‘ گھیا توری 30‘ گھیا کدو 7 16‘ سبز مرچ 50‘ شملہ مرچ 56‘ اروی 85‘ بھنڈی 60‘ مٹر 100‘ مولی 11 اور کچا آم 4 روپے اضافہ سے 30 روپے کلو ہو گیا۔