بیوائوں میں تقسیم کئے جانیوالے جانوروں کی انشورنس کا معاہدہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اورانشورنس کمپنی کے درمیان غریب دیہی بیوہ خواتین میں تقسیم کئے جانے والے جانوروں کی انشورنس کامعاہدہ طے پا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی طرف سے 36اضلاع میں 4سال کے دوران 18000 جھوٹیاں/ ویہڑیاں اور 36000 بھیڑ/ بکریاں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری لائیوسٹاک اور چیف ایگزیکٹو انشورنس کمپنی لاہور/اسلام آباد کے مابین پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔