بابر بٹ کشمیر کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

لاہور (پ ر) ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود کو صدر کشمیر کمیٹی طارق بٹ نے کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا۔ طارق بٹ نے کہا ہے کہ بابر محمود کشمیریوں اور پنجاب حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ آزاد کشمیر یا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بابر محمود کی قیادت میں وفد بہت جلد وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔