دانے دار یوریا بلیک میں فروخت ہونے لگی ، کاشتکاروں کا شدید احتجاج
ملتان (خبر نگار خصوصی) کھاد کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کم کرنے پر ڈیلروں نے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دانے دار یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے۔ 1860 روپے والی بوری 2000 روپے میں فروخت کی جا رہی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کھاد میں ملاوٹ کم ہوتی ہے۔ دانے کا مخصوص سائز ہونے کی وجہ سے آسانی سے ملاوٹ نہیں ہو پانی۔ انہی وجوہات کی بنا پر بلیک میں فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔