اتوار بازار کے انتظامی معملات ہم مٹراور گوبھی سمیت کئی سبزیاں غائب قیمتیں بھی کنٹرول نہ ہو سکی
لاہور( خبر نگار) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اثر اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر نہیں پڑا ۔ قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا ۔ ضلعی و ٹائون انتظامیہ کے افسر نے گھروں سے نکل کر اتوار بازاروں کا ’’ وزٹ ‘‘ کرنا بھی گوارا نہیں کیا ۔ صوبائی وزیر بلال یسٰین جن کی آمد کو اطلا ع ملتے ہی اتوار بازاروں میں افسروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں ۔ انہوں نے بھی اتوار بازاروں کا دورہ کرنا چھوڑ دیا ۔ ڈی سی او لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر کاموں میں اتنے مصروف ہیں کہ وقت نہیں نکال پا رہے ۔ اتوار بازار شادمان میں دکانیں سٹڑک کے باہر لگا کر خریداروں کیلئے جگہ کشادہ کی گئی تھی مگر وہاں بھی سٹرک کے عین درمیان میں چھا بڑی فروش جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایت سے کہ سٹرک پر رکھ کر کوئی بغیرفروخت نہیں کی جائے گی ۔ اتوار بازاروں میں گذشتہ روز موسم کی دولب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سبزیاں گوبھی اور مٹر دستیاب نہیں تھے ۔ جبکہ اتوار بازار کے باہر ٹھیلوں پر دونوں سبزیاں وافر دستیاب تھیں ۔ اتوار بازاروں میں اسٹابری کی بھی آمد ہوئی اور اسٹابری فی کلو قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ خربوزہ 5 روپے اضافہ سے 60 ، انار قندہاری 5 روپے اضافہ سے 180 ، پپیتا 6 روپے اضافہ سے 118 ، ایرانی کھجور 6 روپے اضافہ سے 150 ، کینو 4 روپے اضافہ سے 80 ، سیب سفید 4 روپے اضافہ سے 50 روپے ، مالٹا شکری درجن ایک روپیہ اضافہ سے 85 روپے کلو ہوگیا ۔ فروٹر 6 روپے کمی سے 66 ، امرود 9 روپے کمی سے 45 ، انگور ٹافی 2 روپے کمی سے 140 ، انر قندہاری دوم 2 روپے کمی سے 148 ، ناریل فی عدد 2 روپے کمی سے 74 روپے ہوگیا ۔ سیب کالا کولو پہاڑی 110 ، سیب کالا کولو میدانی 65 ، سیب امری 60 ، کینو درجن دوم 40 ، مسمی درجن 100 ، مالٹا سادہ درجن 50 ، مالٹا کالا درجن 110 ، کیلا درجن 45 ، بیر 51 ، گریپ فروٹ فی عدد 20 روپے قیمت برقرار رہی ۔ سبزیوں میں گاجر 2 روپے اضافہ سے 16 ، ساگ 2 روپے اضافہ سے 20 ، ٹینڈیاں 4 روپے اضافہ سے 29 ، بھنڈی 15 روپے اضافہ سے 90 ، اروی 3 روپے اضافہ سے 43 ، سبز مرچ دیدی 5 روپے اضافہ سے 50 ، لیموں چائنہ 5 روپے اضافہ سے 50 ، لہسن چائنہ 17 روپے اضافہ سے 227 ، لہسن دیسی 15 روپے اضافہ سے 235 پیاز 2 روپے اضافہ سے 35 ، ٹماٹر ایک روپیہ اضافہ سے 32 روپے کلو ہوگیا ۔ آلو ایک روپیہ کمی سے 11، ادرک تھائی لینڈ 3 روپے کمی سے 57 ، ادرک چائنہ 7 روپے کمی سے 93 ، کریلے 13 روپے کمی سے 82 ، پالک 3 روپے کمی سے 15 ، میتھی 2 روپے کمی سے 11 ، بند گوبھی 3 روپے کمی سے 10 ، پھول گوبھی 2 روپے کمی سے 16 ، کھیرا 15 روپے کمی سے 50 ، مٹر ایک روپیہ کمی سے 35 ، مولی ایک روپیہ کمی سے 11 روپے کلو ہوگیا ۔ جبکہ بینگن 30 ، مونگرے 20 ، سبز مرچ فارمی 35 ، شلجم 10 روپے قیمت برقرار رہی ۔