موبائل فون صارفین کی تعداد ساڑھے 12کروڑ ہوگئی
لاہور( کامرس ڈیسک ) دسمبر 2015ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 12 کروڑ 58 لاکھ 99 ہزار تک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2015 ء کے دوران ملک میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں نے 16 لاکھ 50 ہزار نئے کنکشن فروخت کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار تھی ۔