آلو کے گرتے نرخ نے زراعت کو مفلوج کردیا: چودھری رحمت
ساہیوال(نامہ نگار)آلوئوں کے گرتے ہوئے نرخوں نے شعبہ زراعت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اگر حکومت نے فوری طور پر شعبہ زراعت کو مستحکم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی وضع نہ کی تو کاشت کار تباہ ہوجائیں گے اور ملک کی زرعی معیشت کو شدید دھچکا لگے گا۔ان خیالات کا اظہار کاشتکاروں کے ایک وفد نے صدر انجمن کاشتکاراں ضلع ساہیوال چوہدری رحمت علی کی زیر قیادت’’نوائے وقت‘‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوںنے بتایا کہ آلو کی کاشت پر 50ہزار فی ایکڑ سے لے کر 70فی ایکڑ تک اخراجا ت آتے ہیں۔