ایس ای سی پی میں نومبر کے دوران 881نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں

ایس ای سی پی میں نومبر کے دوران 881نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں

لاہور(این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان میں ماہ نومبر کے دوران 881نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت40فیصد زائد ہے۔گزشتہ ماہ نومبر کے دوران آنے والی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 84ہزار201ہو گئی ہے۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں82فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ،16فیصد کمپنیاں بطور سنگل ممبر کمپنی اور2فیصد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ، ٹریڈ آرگنائزیشن اورغیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد134ہے۔ تجارتی شعبے میں 118، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 91، سیر و سیاحت میں 52،انجینئرنگ میں 38، تعلیم میں 29، خوراک و مشروبات میں 28، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ اور رئیل سٹیٹ میں22کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔اس کے علاوہ ٹیکسٹائل میں20ہیلتھ کئیر میں 18، دوا سازی اور ٹرانسپورٹ میں16کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی اور لاہور میں5غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہوئیں۔