7 ریلوے سٹیشنز کی حالت بہتر بنانے جدید سہولتوں کی فر اہمی کا فیصلہ

7 ریلوے سٹیشنز کی حالت بہتر بنانے جدید سہولتوں کی فر اہمی کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کراچی کینٹ، روہڑی، حیدرآباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے سات مصروف ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے دو سالہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جو اگلے بجٹ کا حصہ ہو گا، وزیر ریلویز کی ہدایت پر متعلقہ حکام بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے بھی دو ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن کے اس منصوبے کا لازمی حصہ بنائیں گے۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں متعدد اہم اجلاسوں کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشل جنرل منیجر انفراسٹرکچر انصرباللہ خان ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی ٹریفک، چیف انجینئراوپن لائن ظفراللہ کلوڑاور ایف اے اینڈ سی اے اوڈاکٹرمحمدسعید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو پاکستان ریلوے کے سکولوں کی حالت زاز اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کی ۔