فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی وائوچر منسوخ
لاہورـ(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ڈی اے پی کھاد کے سبسڈی وائوچرز تا حکم ثانی منسوخ کر دیئے ہیں۔کاشتکاروں کو باقی منظور شدہ کمپنیوں کی ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی وائوچرز مہیا ہیں۔خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت حکومت پنجاب نے ڈی اے پی کھاد کمپنیوں کو سبسڈی وائوچرز جاری کیے۔ تمام کمپنیاں سبسڈی وائوچرز کو اپنی کھاد کی بوریوں میں چسپاں کرنے کی پابند ہیںلیکن مانیٹرنگ کے دوران پتہ چلا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سبسڈی وائوچرز اپنی کھاد کی بوریوں پر چسپاں نہیں کیے ۔