پاکستان، جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے: مارٹن کوبلر

کراچی +لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں جرمنی کے سفی مارٹن کوبلر نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔دریں اثناء صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ جہانزیب برانہ سے ملاقات میں جرمنی کے سرمایہ کار گروپ‘ آئی بی ووگ کے حالیہ دورہ پنجاب پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ آئی بی ووگ توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب میں درمیانے حجم کے گرڈ سولو پلانٹس کے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔