سکوک‘ یورو بانڈز کی فروخت سے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کو سکوک اور یورو بانڈز کی فروخت سے ملنے والے اڑھائی ارب ڈالر کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 21 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں حکومت کی طرف سے فروخت کیے جانے والے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک اور ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز کی رقم سٹیٹ بینک کو مل گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 88 کروڑ 1311 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہیں جس سے زرمبادلہ کا ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ہو گیاہے ۔