صنعتوں کیلئے گیس بندش انڈسٹری کو بحران میں مبتلا کر دے گی: خلدون جاوید ملک

لاہور (کامرس رپورٹ) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاوید ملک نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس حکام کے جانب سے موسم سرما کیلئے نئے شیڈول کے مطابق دسمبر جنوری میں صنعتوں کیلئے سوئی گیس بندش انڈسٹری کو بحران میں مبتلا کردے گی، انڈسٹریز کیلئے گیس کی بندش صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔