دوسرے صوبے بھی ترقیاتی کاموں میں پنجاب کی تقلید کریں: طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے ، دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے۔ پنجاب میں بہترین روڈ انفراسٹرکچر ، میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوںسے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔