گراں فروشی کے خلاف ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے: میاں عثمان
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور میاں عثمان نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی میں تبدیلی لائی جاتی ہے ،عوام کا استحصال کرنے والوں کو راہ راست پر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران کیا جس میں عوا م کومقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اورمختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ کوئی بھی مہم عوام کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔