پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش ، انڈیکس میں 1122 پوائنٹس کمی ، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 77 ارب ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںشدید مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس1122.66 پوائنٹس کی کمی سے38784.66 پوائنٹس پر بندہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک کھرب77 ارب20 کروڑ96 لاکھ71 ہزار179 روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ36 لاکھ93 ہزار750 حصص کی تیزی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں2 ارب29کروڑ77 لاکھ47 ہزار994 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پی ایس ایکس میںشدید مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس1122.66 پوائنٹس کی کمی سے38784.66پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں670.87 پوائنٹس کی مندی سے19325.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر363 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے46کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،301 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر16 کروڑ32لاکھ66 ہزار720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب23 کروڑ68 لاکھ60 ہزار431 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل گھٹ کر 82 کھرب 57 ارب82کروڑ53 لاکھ 69 ہزار428 روپے ہو گیا۔