یورو اور سکوک بانڈز کی فروخت سے ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول

کراچی(کامرس رپورٹر) یورو اور سکوک بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالرز جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی یورو بانڈز کے ڈھائی ارب ڈالر 5 دسمبر کو وصول کرنے کی تصدیق کی گئی۔اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی ارب ڈالر کا اثر 14 دسمبر کو جاری رپورٹ میں نظر آئیگا۔