برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع ہیں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں‘ لندن کے میئر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں‘ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور لندن کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔جمعرات کو پرویز ملک اور میئر لندن صادق خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پرویز ملک نے کہا کہ میئر لندن صادق خان سے ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ لندن کے میئر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ صادق خان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اپنے دورے میں پاکستانیوں کی مہمان نوازیوں پر شکر گزار ہوں لندن پاکستانی کاروباری افراد کے لئے بہترین شہر ہے