تاجر برادری چاول اورآم برآمد کرے :جاپانی قونصل جنرل

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)جاپانی قونصل جنرل تو شی کازو آئیزومورا (Toshikazu Isomura) نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر صنعتکا روںاور تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 10جاپانی کمپنیاںپاکستان میں کام کر رہی ہیں کر اچی اور حیدرآباد میں امن و امان کی بہتری کی خو شی ہے ، JETROکو مزید فعال کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ تاجر برادری سے دیرینہ روابط ہیں ،جاپان میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور بھار تی آباد ہیں ، تاجر برادری کو جاپان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ پر توجہ دینا چاہئے ، جاپانی مارکیٹ میں پاکستانی آم مقبول ہے ، گذشتہ سال پاکستان سے آم ایکسپو رٹ ہوا ہے ، تاجربرادری آم کی ایکپسور ٹ پر توجہ دے ، قونصل جنرل جاپان توشی کازو آئیزومورا (Toshikazu Isomura) نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے تمام حقوق حاصل ہیں اور وہ خو ش ہیں یہ اچھی بات ہے جاپانی قونصلیٹ تمام کمیونٹی کو ویزا جا ر ی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے کرا چی ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو اسکریننگ مشین فراہم کی ہیں ، تاکہ انتظامیہ خو ش اسلوبی سے فرائض انجام دے سکیں ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ نے جاپانی قونصل جنرل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تجا رتی تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ، حیدرآباد کی تاجر برادری محسوس کرتی ہے کہ جاپانی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی گنجائش ہے ، آپ کے دورے سے جاپانی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ایکسپو رٹ میں اضافہ ہو گا، حیدرآباد ثقافتی اور تاریخی شہر ہے ، حیدرآباد کی صنعتوں میں دنیا میں مشہور گلاس بینگلز جو کہ دیدہ زیب رنگوں کی وجہ سے خواتین میں بے حد پسند کی جا تی ہیں ، اس کے علا وہ حیدرآباد میں ٹیکسٹائل پروڈکٹس ، مو ٹر سائیکل ، CNGرکشہ ، ٹریکٹر اسمبلنگ کرنے کے علا وہ بیشتر کمپنیاں لائٹ انجینئرنگ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں ، حیدرآباد چیمبر کی ڈپلو میٹک سب کمیٹی کے چیئر مین سلیم اے شیخ نے کہا کہ آپ کے دو رے سے حیدرآباد کی تاجر بادری سے تجا رتی اور دوستانہ روابط مزید مستحکم ہوں گے،آخر میںحیدرآباد چیمبر کے نائب صدر ضیا ء الدین نے مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا ، بعد از اں قونصل جنرل نے حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہراﷲ کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی، اجلاس میں نائب صدر ضیا ء الدین ، محمد شاہد ، اقبال بیگ ، ذو الفقار علی چوہان ، محمد عدنان خان ، سید یاور علی شاہ ، محمد عارف ، وسیم جی ، ظہیر جان ، سامن مل دیونانی ، محمد اسلم باوانی ، عبد الستا ر خان ، ضیا ء مسرور جعفری ، محمود اقبال جعفری ، سلیم حسین وہرا ، نجم الدین ، یوسف میمن ، یو سف دادا ، سلیم اے شیخ و دیگر موجود تھے ۔