پروازوں میں گھنٹوں تاخیر کا ’’اعزاز‘‘ برقرار، کئی منسوخ
لاہور (خبر نگار) پروازوں میں گھنٹوں تاخیر معمول بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام جدہ جانیوالی شاہین ائر لائنز کی پرواز 717 منسوخ کر دی گئی دمام جانیوالی شاہین ائر لانسر لائنز کی پرواز 13 گھنٹوں کی تاخیر سے آج صبح ساھے دس بجے روانہ ہو گی پی آئی اے کی دبئی جانیوالی اور دبئی سے آنیوالی پروازیں منسوخ کر دی گئیں کرچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پی کے 306 منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی لندن جانیوالی پی کے 757 اور بار سلونا جانیوالی پی کے 791 دو، دو گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔