ایل ڈی اے کے 17 کمرشل پلاٹوں اور لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی 8 دکانوں کی نیلامی کل ہوگی
لاہور (پ ر) جوہر ٹائون، فیصل ٹائون، تاجپورہ اور فروٹ و سبزی منڈی علامہ اقبال ٹائون میں بہترین لوکیشن پر واقع 17 کمرشل پلاٹوں اور لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی آٹھ دکانوں کا نیلام عام کل (پیر 8 ستمبر کو) دن 10-00 بجے ہوگا ۔بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات کو ہر دکان کیلئے مقرر کردہ رقم بطور زرضمانت بصورت ڈیمانڈ ڈرافٹ؍ پے آرڈر بحق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے موقع پر موجود نیشنل بینک کے بوتھ میں جمع کروانا ہوگی ‘ سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو سات دن کے اندر اندر (جن میں تعطیلات بھی شامل ہیں) کل قیمت کا ایک تہائی جمع کروانا ہوگا ۔باقی دو تہائی رقم 30 دن کے اندر جمع کروانا ہوگی ۔