”بھارت میں ڈیزل 43، پاکستان میں 112 روپے لٹر ہے “

”بھارت میں ڈیزل 43، پاکستان میں 112 روپے لٹر ہے “

لاہور (کامرس رپورٹر) ایگری فورم ابراہیم مغل نے کہا کہ 16فیصد جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی کے باعث پاکستان میں 112روپے لٹر بکنے والا ڈیزل بھارتی کرنسی میں 43 روپے ہے پاکستانی کرنسی میں جس کی مالیت 89 روپے لٹر ہے۔ پاکستانی حکومت ویلفئیر کی بجائے عوام سے سوداگروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ملک میں سالانہ تقریبًا10 ارب لٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے اس طرح پاکستانی قوم بھارتیوں کی نسبت صرف ڈیزل پر سالانہ کم وبیش 230 ارب روپے اضافی ادا کر رہی ہے۔ پاکستان میں 10لاکھ ٹیوب ویلوں اور 9 لاکھ ٹریکٹروں کے لئے سالانہ تقریبًا 4 ارب لٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، یوں پاکستانی کسان بھارتی کسانوں کی نسبت صرف ڈیزل پر تقریبًا 100 ارب روپے سالانہ اضافی ادا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے ہاں زراعت، صنعت و کاروبار پر لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔