کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی برقرار رہی، ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا۔

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی برقرار رہی، ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز دونوں سیشن کے دوران تیزی برقرار رہی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ، بینکس اور سیمنٹ اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کی تیزی محدود کردی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پینسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار دو سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مجموعی کاروباری حجم بائیس کروڑ اکہتر لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں چار کروڑ شئیرز زائد ہے۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ لین دین ٹیلی کارڈ اور ورلڈ کال کمپنی کے حصص میں ہوا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی تیزی سیاسی اتار چڑھاؤ کی زرد میں آسکتی ہے اور آئندہ ہفتے انڈیکس دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔