چار برس کے دوران چھوٹے قرضوں کے حصول میں نمایاں کمی


کراچی(آئی اےن پی) چار برس کے دوران چھوٹے قرضوں کے حصول میں نمایاں کمی رےکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو ایس ایم ایز سیکٹر معیشت کا اہم شعبہ ہے، ملکی برآمدات میں اس کا حصہ پچیس فیصد اور جی ڈی پی میں تیس فیصد ہے۔ ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے مرکزی بینک نے مختلف ری فائنانس سکیمز شروع کیں جن کے تحت نرم شرائط پر قرضے دیئے جارہے ہیں۔ دوہزار سات میں چھوٹے قرضوں کا حجم چار سو سینتیس ارب روپے تھا، جو دوہزار بارہ میں گھٹ کر دو سو اڑتالیس ارب روپے رہ گیا۔