لاہور میں تیزی‘ کراچی سٹاک مارکیٹ مسلسل مندے کا شکار‘ 25 ارب سے زائد کا خسارہ

لاہور میں تیزی‘ کراچی سٹاک مارکیٹ مسلسل مندے کا شکار‘ 25 ارب سے زائد کا خسارہ

کراچی + لاہور(مارکیٹ رپورٹر+کاررس رپورٹر) سٹاک مارکیٹ گزشہ روز بھی مندے کا شکار جب ک لاہور میں تیزی رہی تفصیلات کے مطابق ایس ای 100انڈیکس 104.86 پوائنٹس کمی پر15200 کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ کر15188.53کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 25ارب 11کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور مندی سے دوچار رہا۔ نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 104.86 پوائنٹس کمی پر 15188.53 پر آ گیا۔ 25 ارب 11کروڑ 21لاکھ 81 ہزار988 روپے کمی سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید گھٹ کر38 کھرب 75 ارب 90 کروڑ 53 لاکھ 6 ہزار 536 روپے رہ گئی اس طرح تین دنوں میں سرمایہ کاروں کو25 ارب 11 کروڑ روپے کے خسارہ کا سامنا رہا مجموعی سودوں میں 18کروڑ 90 لاکھ 84 ہزار 290 حصص کے سودوں میں قدرے اضافہ رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار329 کمپنیوں تک رہا اس میں 110کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘198 میں کمی اور21 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دریں اثنا ایل ایس ای میںمجموعی طور پر90 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 25کمپنیوں کے حصص میں اضافہ32کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ33کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس43.24 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ4062.96 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل41 لاکھ 84 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا گزشتہ روز 40 لاکھ 63ہزار 788 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے6 لاکھ4 ہزار500 حصص، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے3 لاکھ68 ہزار 500 حصص جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے3 لاکھ 36 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جن کی قیمت5.80 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جن کی قیمت 7.00 روپے کم ہو گئی۔