لاہور سٹاک مارکیٹ نے ٹریڈنگ ایکسچینج اور سپاٹ ٹریڈنگ کی اجازت طلب کرلی ہے۔ ایم ڈی لاہور سٹاک مارکیٹ آفتاب چوہدری

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
 لاہور سٹاک مارکیٹ نے ٹریڈنگ ایکسچینج اور سپاٹ ٹریڈنگ کی اجازت طلب کرلی ہے۔ ایم ڈی لاہور سٹاک مارکیٹ آفتاب چوہدری


لاہور سٹاک مارکیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی سٹاک مارکیٹ آفتاب احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹس کی ڈی میوچلائزیشن کے بعد لاہور سٹاک مارکیٹ اپنے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے بروکر کا کردار کم سے کم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارجن کے حوالے سے بھی اب بروکر کی بجائے سرمایہ کار کے ذاتی اکاونٹ سے رقم آئے گی اور اس کو بھی ساری تفصیلات معلوم ہوں گی۔ آفتاب چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی ممبر شپ آئندہ چند ماہ میں شروع کی جا رہی ہے اور ممبر کو پچیس لاکھ فیس کے طور پر اور پچھتر لاکھ زر ضمانت کے طور پر جمع کرانا ہوں گے۔ ایم ڈی لاہور سٹاک مارکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے زرعی اجناس کے حوالے سے سپاٹ ٹریڈنگ کی اجازت مانگی ہے تاکہ کسان اپنے علاقہ سے اپنی اجناس کی قیمت کے حوالے سے کاروبار کرسکیں اور مڈل مین کا کردارختم ہو سکے۔