سیف اور ایل ایس ای کے اشتراک سے سیمینار


لاہور (کامرس رپورٹر) ساﺅتھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے لاہور رسکینز سکول آف اکاﺅنٹنسی میں اے سی سی اے کے طلباوطالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کے پہلے سیشن کا انعقاد کیا سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر آفتاب چودھری تھے۔ اس موقع پر انوسٹر ریلیشن کی مس حفصہ صدیقی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم، فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین، انوسٹمنٹ پروڈکٹس، فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انوسٹر ریلیشن کے ہیڈ ندیم اصغر نے سوالات کے جوابات دیئے۔