زرمبادلہ کے ذخائر میں پونے 6 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں پونے 6 کروڑ ڈالر کا اضافہ


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی حجم 14 ارب 76 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 82 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بنک کے پاس 10 ارب 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب ڈالر 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔