بجلی چوری کی روک تھام کے ترمیم بل کا خیرمقدم

لاہور (کامرس رپورٹر) بجلی چوری کے ترمیمی بل 2012ءکی منظوری دینے ،بجلی چوری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینے اور سزاﺅں و جرمانے میں اضافہ کرنے پر وفاقی کابینہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کی بہت بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے اور وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور کیا جانے والا بل اس کی روک تھام میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔