آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی افتخار ملک سے ملاقات


لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے افتخار ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انجمن تاجران کی پوری قیادت نے فاﺅنڈر کے ساتھ اتحاد کومضبوط کرنے کا عہد کیا۔ وفد کی قیادت طارق فیروز اور اشرف بھٹی نے کی جب کہ ظہیر اے بابر، اسلم رضا بٹ، میاں خلیل، رضوان بٹ، میاں افضل، اعجاز بٹ، عمران اسلم، ارشد گوگا، ذوالفقار غوری اور تمام مارکیٹوں کے صدور جنرل سیکرٹریز اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے دیگر عہدیدار شاہد شیخ، شہزاد ملک، شفقت سعید پراچہ، رحمت اللہ جاوید، میاں زاہد جاوید، وقار احمد میاں، یوسف شاہ، انوار اے شیخ اور امجد بھی موجود تھے۔