اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے لیےامریکہ نےپاکستان کو یکطرفہ تجارتی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے لیےامریکہ نےپاکستان کو یکطرفہ تجارتی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ سال کے بدترین سیلاب کے باعث امریکی حکومت کانگریس سے پاکستان کے لئے یکطرفہ تجارتی رعایت حاصل کرے گی۔ اعلامیے کےمطابق امریکی تجارتی پالیسی برائے سال دوہزار گیارہ میں امریکی حکومت ان ممالک کو تجارتی رعایت فراہم کرے گی جن میں قدرتی آفات یا بد امنی سے اقتصادی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ پاکستان کے علاوہ ہیٹی کو بھی یہ رعایت فراہم کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے امریکہ کے تجارتی نمائندہ کو پاکستان کی اقتصادی مدد کے لئے خط لکھا تھا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے اگر یہ قانون سازی ہو جاتی ہے تو امریکہ کے لئے پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔