اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس38.09پوائنٹس کی کمی سے39907.32 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں15 ارب30 کروڑ56 لاکھ5 ہزار55 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں22 لاکھ70 ہزار200 حصص کی تیزی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں2 ارب20کروڑ59 لاکھ49 ہزار983 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس38.09پوائنٹس کی کمی سے39907.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں12.94 پوائنٹس کی مندی سے19996.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں49.75 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں93.28 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس58.70پوائنٹس کی کمی سے 144426.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس143.18پوائنٹس کی تیزی سے 19350.63پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس46.22پوائنٹس کے اضافے سے20308.96پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 166 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 107.50روپے کے اضافے سے11500روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاکستان ٹوبیکوایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی42روپے کی تیزی سے1850 روپے پر بند ہوئے۔