اسٹیٹ بینک کا سہ ماہی کمپینڈیم میں توسیع کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا سہ ماہی کمپینڈیم میں توسیع کا فیصلہ

کراچی(کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان بینکاری نظام کی صورت حال کے بارے میں ضروری اور تازہ ترین معلومات متعلقہ فریقوں کو فراہم کرنے کے لیے اعدادوشمار اپنی ویب سائٹ پر سہ ماہی کمپینڈیم کی صورت میں باقاعدگی سے شائع کرتا ہے۔ کمپینڈیم سے مالی اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ بینکاری نظام، اسلامی بینکاری اور ترقیاتی مالی اداروں کے مالی اصابت کے اظہاریوںپر معلومات فراہم ہوتی ہیں۔ مالی شمولیت اور اس میں مائکرو فنانس بینکوں کے کردار کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر سہ ماہی کمپینڈیم میں مائکرو فنانس بینکوں کے جامع ڈیٹا کی اشاعت 2017 کی تیسری سہ ماہی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں، اسٹیٹ بینک مائکرو فنانس بینکوں کے بارے میں چند عمومی اعدادوشمار اپنی مطبوعاتڈیولپمنٹ فنانس ریویوز اور مالی استحکام کا جائزہ (ایف ایس آر) میں شائع کرتا رہا ہے۔