زیرتربیت افراد کی مصنوعات کیلئے ٹیوٹا میں ڈسپلے اور سیلز سنٹر قائم
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا نے سروس سینٹرز میں زیرتربیت افرادی قوت کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کرنے کے لیے ڈسپلے اور سیلز قائم کر دیا جو نوجوان نسل کو دی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت کی عکاسی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹویٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے ڈسپلے سیلز سینٹرز کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسروں اختر عباس بھروانہ، عبدالقیوم، ہارون نصیر، مصطفی کمال پاشا، محمد عثمان علی، عائشہ قاضی، سرفراز انور، عامر حسن، مقصود احمد اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔