قالینوں کی 4 روزہ نمائش آج شروع ہو گی‘وزیر تجارت افتتاح کریں گے
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر آج مقامی ہوٹل میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی چار روزہ سالانہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ساٹھ سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لیں گی۔