مرکنٹائل ایکسچینج میں ساڑھے 9 ارب سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 9 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2539 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 61 کروڑ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 64 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 26 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار روپے رہی اور کاٹن کے سودوں کی مالیت ایک کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار روپے رہی۔