چین کی کمیونسٹ پارٹی کے دورے کا مقصد زراعت، سیاحت اور ثقافت کے تعاون کو بڑھانا ہے: افتخار بابر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ افتخار حسین بابر نے کہا ہے کہ چین کی کمےونسٹ پارٹی کے وفد کے پاکستان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا فروغ اور زراعت ، تعلیم، انفراسٹرکچر ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چینی وفد کے دورے کا ایک اور اہم مقصد چین کے صوبے جانگسو میں جولائی 2012 میں ہونے والے انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر میں پنجاب کے تجارتی وفود کو مدعو کرنا بھی ہے تا کہ دونوں ممالک کے معاشی روابط مزید مضبوط ہو سکیں۔