عالمی معاشی بحران‘ دنیا بھر میں بےروزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (آن لائن) دنیا بھر میں بے روز گاری کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے سالانہ8 کروڑ آسامیاں پیدا کرنا ضروری ہیں۔ عالمی ادارے آئی سی او کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بے روز گاری کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،دنیا بھر میں باصلاحیت مگر بے روز گار افراد کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ بے روز گاری کی بلند ترین سطح ہے۔ ادارے نے متنبہ کیا ہے عالمی معیشت دنیا کے ایک خطرناک کنارے پر کھڑی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سماجی انتشار اور معاشرتی ٹوٹ پھوٹ شرع ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ بے روز گاری کی شرح کو معاشی بحران کو پہلے کی سطح پر لے جانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر سال ملازمتوں کی 8 کروڑ آسامیاں پیدا کی جائیں، آج دنیا بھرمیں لوگ معاشی ابتری سے بیدار ہو چکے ہیں اور ان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے امیر کو امیر ترین اور غریب کو غریب ترین کر دیا ہے۔