جولائی تا اگست، موٹر سائیکلو ں کی پیداوار میں 15فیصد اضافہ سائیکلوں میں 40فیصد کمی واقع ہوئی

اسلام آباد (ثناءنیوز) ملک میں موٹر سائکلیوں کی مانگ میں اضافے کا رحجان جاری ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2لاکھ 73ہزار 632 موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی نسبت تقریباً15فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 32ہزار 766 سائیکلیں مقامی مارکیٹ میں تیار ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی نسبت 40فیصد کم ہیں۔