متعدد ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے تبادلے و تقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے محکمہ میں کام کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ ، محمدزبیرمنیر  سینئرویٹرنری آفیسراے آئی سنٹربھکر، ڈاکٹرغلام عباس کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خالد رفیق کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال دینہ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرلیہ، وسیم سلیم سویپر کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر فاروق حسن کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ تعینات  کر  دیا گیا  جبکہ ڈاکٹرجاوید احمد ویٹرنری آفیسر اے آئی سنٹر بلکسر چکوال کی مدت تقرر میں تین ماہ اضافہ کیاگیا۔ ڈاکٹرساجد محمود کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرخانیوال جبکہ سجاد حسین، محمدانیس، سروت ناز ،راشد منیر خواجہ ، عنبر رئوف ، رضوان قیوم اورکرن عاقل کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور تعیناتی  کے  احکامات  جاری کئے گئے۔