قتل کیس میں 2 خواتین سمیت 4 ملزموں کی ضمانتیں منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد کامران نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزموں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر ہا کرنے کا حکم دیا ۔رمضان ،ناصر ،بلقیس بی بی اور شازیہ  پر آصف کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔