قائداعظم سولر پارک منصوبہ شفافیت کی بہترین مثال ہے : مجتبیٰ شجاع

قائداعظم سولر  پارک  منصوبہ  شفافیت   کی  بہترین  مثال ہے : مجتبیٰ شجاع

 لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک 100 میگا واٹ کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا شمسی توانائی کا منصوبہ ہے جوپنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا اور ریکارڈ مدت میں مکمل کیاجبکہ یہ منصوبہ شفافیت ، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کی بہترین مثال ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب میں جہلم میں 300 میگا واٹ ، ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ شمسی توانائی کے شعبے میں پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور تمام بیرونی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔