عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او شمالی چھائونی کو آج پیش ہونے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ شمالی چھائونی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج اصالتاً طلب کر لیا ۔ فاضل عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ آج ہر صور ت عدالتی احکامات کی تعمیل کرائی جائے ۔