صنعتی اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے : خواجہ خاور رشید

صنعتی اداروں کو لوڈشیڈنگ سے  مستثنیٰ قرار دیا جائے : خواجہ خاور رشید

لاہور(کامرس رپورٹر)  لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزٹیو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشید  نے صنعتی اداروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ   میں 4گھنٹے کمی کے فیصلہ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صنعتی اداروں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی اداروں بحران کا شکار ہیں ۔صنعتی اداروں کو پوری صلاحیت کے مطابق کام نہ کرنے کے باعث تیار شدہ مصنوعات کو معاہدوں کے مطابق فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔